Featuredخیبر پختونخواہ

ڈی آئی خان، اہدافی قاتلوں کی ایک اور مذموم کارروائی، معروف زمیندار منظور حسین جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے معروف اہل تشیع برادری سے تعلق رکھنے والے معروف زمیندار منظور حسین انصاری کو شہید کردیا ہے، دہشت گردوں کے حملے میں منظور حسین کا ڈرائیور اور ایک راہ گیر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ دہشتگردی کا یہ سانحہ میانی روڈ، ماہڑہ اڈے کے قریب پیش آیا جہاں تکفیری دہشتگردوں نے منظور حسین کی گاڑی پہ اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کی زد میں آکر منظور حسین موقع پہ ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے ڈرائیور اور ایک راہ گیر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، ہسپتال پہنچ کر راہ گیر حافظ اللہ داد بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ منظور حسین کے ڈرائیور کی جان بچانے کیلئے ڈاکٹر اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حملہ آور ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں باآسانی کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ تھانہ پروا پولیس نے سانحہ کی جانچ شروع کردی ہے، واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے ڈی آئی خان میں اہل تشیع کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہے اور اس دہشتگردی کے خلاف ملک بھر میں گاہے بگاہے چھوٹے و بڑے پیمانے پہ احتجاجی مظاہرے بھی ہوتے رہے ہیں، یہاں تک کہ شہر میں پائیدار قیام امن کیلئے صوبائی حکومت اور ریاستی ادارے بارہا وعدے اور دعوے بھی کرچکے ہیں، تاہم ان سب کے باوجود بھی ٹارگٹ کلنگ کے اس سلسلے کی روک تھام نہیں ہوسکی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close