خیبر پختونخواہ

قومی خزانے کی حفاظت جرم ہے تو یہ جرم کرتے رہینگے، چیئرمین نیب کا دبنگ اعلان

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ قومی خزانے کی حفاظت جرم ہے تو یہ جرم کرتے رہیں گے، کرپشن کا خاتمہ ہونے تک چین نہیں ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کے محافظوں سے پوچھتے ہیں کہ رقم کیسے خرچ ہوئی، یہ کام جرم ہے تو کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے بھیجے جانے والے نوٹسز میرے دعوت نامے نہیں ہوتے، قومی ادارے کی طرف سے نوٹس دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کسی کو ظہرانے یا عشائیے پر نہیں بلاتا البتہ کسی کی تذلیل نہیں کرتے، سب سے پہلے چائے کا پوچھتے ہیں۔ ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ ملک میں مزید کرپشن برداشت نہیں کریں گے ،کرپشن کا خاتمہ ہونے تک عام آدمی کو چین نہیں ملے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close