سیلاب میں بہہ جانے والی مزید 8 نعشیں افغان صوبہ کنٹر سے برآمد
چترال : اورسون کے علاقے میں گزشتہ روز سیلاب میں بہنے والی مزید تین لاشیں افغان علاقہ کنٹر صوبے سے برآمد کی گئی ہیں۔ جنہیں بعدازاں ارندو کے مقام پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ لاشیں پہنچانے والے افغان باشندوں کو باقاعدہ کرائے کی مد میں معاوضہ ادا کردیا گیا۔ جس کے بعد برآمد ہونے والی لاشوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔ لاشوں کی تلاش کیلئے پاک علاقے میں بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ نے حکومت کی طرف سے سیلاب میں بہہ کر جاں بحق 29 افراد کے لواحقین میں تین تین لاکھ روپے کے چیکس ارسون کے مقام پر تقسیم کئے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے بھی فوڈ پیکجز متاثرین میں تقسیم کئے گئے۔ مختلف این جی اوز کے رضا کار بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی 27ویں رمضان المبارک کی شب کو چترال شہر کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے کئی افراد سیلابی ریلی میں بہہ کر جاں بحق ہوئے تھے۔