Featuredخیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کیلیے منظورآفریدی کے نام پراتفاق

پشاور: خیبرپختونخوا میں حکومت اوراپوزیشن کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے لیے منظورآفریدی کے نام پراتفاق ہوگیا ہے۔

پاکستان ویوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ پرویزخٹک اورصوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مولانا لطف الرحمان کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ہونے والی گفت وشنید نتیجہ خیزثابت ہوئی ہیں۔

حکومت نے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے جے یوآئی (ف) کے تجویزکردہ نام منظورآفریدی پراتفاق کرلیا ہے۔ اس کا باقاعدہ طور پر اعلان آج شام تک کرلیا جائے گا۔
واضح رہے کہ منطور آفریدی پی ٹی آئی کے سینیٹرایوب آفریدی کے بھائی اور پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے چچا ہیں، منظور آفریدی کا تعلق خیبرایجنسی سے ہے اوروہ ملک کے معروف کمپنی کے مالک ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close