خیبر پختونخواہ
جج بھی اغوا میں ملوث نکلا، ہائیکورٹ نے معطل کردیا
انصاف کے شعبے سے وابستہ ذمہ دار شخصیت بھی اغوا جیسے جرم میں ملوث نکلی، ہائی کورٹ نے ضلعی سیشن جج کو معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اغوا میں مبینہ طور پر ملوث ڈسٹرک اینڈ سیشن جج کی معطلی کا ہائی کورٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ ہائی کورٹ کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سیشن جج منور خان مبینہ طور پر کرمنل کیسز میں ملوث ہے، انھیں اغوا اور قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیشن جج منور خان پر سی ٹی ڈی اہل کاروں کے ساتھ 3 شہریوں کے اغوا کا الزام ہے، تینوں افراد کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے تین افراد کے اغوا اور قتل کے واقعے میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے، ہائی کورٹ میں اغوا اور قتل کے مقدمے کی سماعت بھی شروع ہوگئی ہے۔