خیبر پختونخواہ
پشاور میں آج جس سکھ تاجر کو قتل کیا گیا ہے وہ دراصل کون ہے ؟ ایسی تفصیلات کہ جان کر آپ۔۔۔۔
پشاور میں آج نامعلوم افراد نے سکھ تاجر کو گولی مارکر قتل کر دیا ہے جس کی شناخت چرن سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ سکھ برادری کے مقامی لیڈر اور انسانی حقوق کیلئے سرگرم کارکن بھی تھے ۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے سکیم چوک پر اپنی دکان میں بیٹھے سکھ تاجر چرن سنگھ کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا ہے ، پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے تاہم تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکاہے کہ قتل کے پیچھے وجہ کیا ہے ۔اس حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کے سیکریٹری جنرل میاں افتخار حسین نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ انسانی حقوق کیلئے سرگرم کارکن اور سکھ برادری کے مقامی لیڈر چرن سنگھ کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہیں