خیبر پختونخواہ

تبلیغی جماعت کی گاڑی برفانی تودے میں دب گئی، 24 گھنٹوں بعد بھی تمام لاشیں نہ نکالی جاسکتیں

گلگت بلتستان کے پہاڑی سلسلے بابو سر ٹاپ کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے تبلیغی جماعت کے 4 ارکان جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ 1 رکن کو زخمی حالت میں باہر نکال لیا گیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تبلیغی جماعت کے ارکان گذشتہ دن سیر کرنے کی غرض سے گاڑی کے ذریعے بابو سر ٹاپ گئے تھے، لیکن بد قسمتی سے واپسی پر راستے میں ان کے گاڑی پر دو دفعہ برف کے تودے گر پڑے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد گذشتہ روز 1 شخص کو زندہ جبکہ 2 کو مردہ حالت میں نکال لیا گیا تھا، تاہم باقی جاں بحق افراد کو آج صبح نکال لیا گیا۔ مرنے والوں کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے جن میں آمیر، احسان، ایاز اور اسحاق شامل ہیں، زندہ بچ جانے والوں کے ناموں کا پتہ نہیں لگایا جاسکا۔ امدادی کاموں میں ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مقامی لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close