خیبر پختونخواہ

صوبائی وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور پر خودکش حملے کا سہولت کار گرفتار

پشاور: سی ٹی ڈی نے صوبائی وزیر قانون اسراراللہ گنڈا پور پر خودکش حملے کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملے کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم معزاللہ کو ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کیا گیا ہے جوکہ ایف آر جندولہ کا رہائشی ہے۔ واضح رہے کہ 2013ء میں ہونے والے خودکش حملے میں خیبر پختونخوا کے وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور دیگر ساتھیوں سمیت شہید ہو گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close