Featuredخیبر پختونخواہ
تحریک انصاف کے بعد عوامی نیشنل پارٹی نے بھی اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا
پشاور: تحریک انصاف کے بعد عوامی نیشنل پارٹی نے بھی عام انتخابات کے لئے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسفندیار ولی خان این اے 24 چارسدہ سے میدان میں اتریں گے، سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی این اے 21 مردان، غلام بلور این اے 31 پشاور سے انتخابات میں حصہ لیں گے، زاہد خان این اے 6 لوئر دیر، ارباب کمال این اے 29 پشاور سے اے این پی کے امیدوار ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی دیگر صوبوں کیلئے امیدواروں کا اعلان بھی جلد کرے گی۔