خیبر پختونخواہ
عمران خان کو ایک دن میں دوسرا بڑا جھٹکا، این اے 53 کے بعد ایک اور بڑے حلقے سے کاغذت نامزدگی مسترد
میانوالی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ایک دن میں دوسرا بڑا جھٹکا لگ گیاہے، ان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 95 سے بھی کاغذت نامزدگی مستردکر دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ریٹرنگ افسر طار ق محمود نے عمران خان کے میانوالی کے حلقہ این اے 95 سے کاغذت نامزدگی مسترد کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ کاغذات نامکمل اور بیان حلفی درست نہ ہونے پر مسترد کیے گئے ہیں جبکہ مخالفین کی جانب سے سیتا وائٹ کیس سے متعلق دائر کی گئی پٹیشن کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان کے این اے 53 سے بھی کاغذت نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ہیں جس میں وجہ بیان کی گئی ہے کہ تمام امیدوار حلقے میں کارکردگی سے متعلق مطمئن کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔