خیبر پختونخواہ
باچاخان یونیورسٹی کی سیکیورٹی میں سنگین خامیاں تھیں، رپورٹ
پشاور: باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کی سیکیورٹی میں سنگین خامیاں تھیں۔ تحقیقاتی کمیٹی نے وائس چانسلر کو ہٹانے کی سفارش کردی۔
تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی میں سیکورٹی انتظامات میں سنگین خامیاں تھی۔ سی سی ٹی وی کیمرے غیرفعال اور مانیٹرنگ کے لئے کوئی خاص انتظامات نہیں تھے۔
رپورٹ کے مطابق حکومت کی ہدایات کے باوجود وائس چانسلر نے کوئی بھی اجلاس نہیں بلایاجبکہ سیکورٹی انچارج اشفاق احمد نے اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھائیں۔
تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی سفارشات میں وائس چانسلر کو ہٹانے اورسیکورٹی انچارج نوکری سے بر خاست کرکے شامل تفتیش کرنے کاکہاہے۔