خیبرپختونخوا میں ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 53لاکھ سے زائد، فہرست جاری
پشاور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اور ضم ہونے والی قبائلی علاقوں میں ووٹرزکی فہرست جاری کردی پشاور ووٹرز کی تعداد میں سرفہرست اور تورغر کم سے کم ووٹرز کا ضلع بن کر سامنا آیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی ووٹر فہرست کے مطابق آئندہ الیکشن میں خیبرپختونخوا سے ایک کروڑ 53لاکھ 16 ہزار 299 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 87 لاکھ پانچ ہزار 831اور خواتین ووٹرز کی تعداد 66 لاکھ دس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
صوبائی دارالحکومت پشاور ووٹرز کی تعداد میں بازی لے گیا جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 16 لاکھ 93 ہزار 386 ہوگئی ہے، مردان میں 12 لاکھ 39 ہزار اور سوات میں 11 لاکھ 93 ہزار، ایبٹ آباد میں 8لاکھ 38 ہزار 726، بنوں میں 5 لاکھ 78 ہزار 872، بٹگرام میں دو لاکھ 58 ہزار 155، بونیر میں 4 لاکھ 45 ہزار 474، چارسدہ میں 8 لاکھ 81 ہزار 17، چترال میں 2 لاکھ 69 ہزار 579، ڈیرہ اسماعیل خان میں 7 لاکھ 19 ہزار 985، ہنگو میں 2 لاکھ 75 ہزار 947، ہری پور میں 6لاکھ 57 ہزار 648، کرک میں 4 لاکھ 4 ہزار 475، کوہاٹ میں 5 لاکھ 6 ہزار 699، کوہستان میں 1 لاکھ 54 ہزار 620، لکی مروت میں 4 لاکھ 21 ہزار 224 ، لوئر دیر میں 6لاکھ 81 ہزار 841، ملاکنڈ میں 3 لاکھ 86 ہزار 449، مانسہرہ میں 9 لاکھ 47 ہزار 76، ، نوشہرہ میں 7لاکھ 56 ہزار 364، شانگلہ میں 3 لاکھ 74 ہزار 343، صوابی میں 9 لاکھ 12 ہزار 699، سوات میں 11 لاکھ 93 ہزار 111، ٹانک میں 1 لاکھ 80 ہار 872،تور غر میں 90ہزار 414۔ اپر دیر میں 4 لاکھ 47ہزار 414 ،ووٹرز کی تعداد سامنے آئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں کی ووٹرز فہرست جاری کردی گئی ہے جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 25 لاکھ 10 ہزار 154ہوگئی خواتین ووٹرز کی تعداد دس لاکھ دو ہزار 252اور مرد ووٹرز کی تعداد 15 لاکھ سات ہزار 902 سامنے آئی ہے، ضلع باجوڑ میں سب سے زیادہ ووٹرز کا اندراج 4 لاکھ 92 ہزار 732 ہوا ہے، ضلع خیبر میں 4لاکھ 91 ہزار 844 ، ضلع کرم میں 3لاکھ 37 ہزار 865 آر بنوں میں 12 ہزار 446 ، ایف آر ڈی آئی خان میں 28ہزار 764، ایف آر کوہاٹ میں 59 ہزار 37، ایف آر لکی مروت میں 12 ہزار 494، ایف آر پشاور میں 32 ہزار 937، ایف آر ٹانک میں 20 ہزار 936، باجوڑ ایجنسی میں 4لاکھ 32 ہزار 732، مہمند ایجنسی میں 4لاکھ 91 ہزار 844، نارتھ وزیرستان میں 2لاکھ 74 ہزار 205، سائوتھ وزیرستان میں 3لاکھ 24 ہزار 165 اور اورکزئی ایجنسی میں ایک لاکھ 67ہزار 206 ووٹرز کی فہرست سامنے آئی ہے۔