خیبر پختونخواہ

عوام کو خان ازم سے چھٹکارا دلائیں گے، مولانا فضل الرحمن

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ و متحدہ مجلس عمل کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان میں مذ ہب سے بے زار بعض قوتیں ایسی ہیں جو اسلام کو مانتی ہیں اسلام کا پرچار کرتی ہیں لیکن وہ اپنی ذات کی حد تک مسلمان ہیں وہ ملک میں فحاشی اور عریانی کو پھیلانے کا باعث بن رہی ہیں وہ چاہتی ہیں کہ ملک کی معشیت اور کاروبار سود کی بنیاد پر ہو شراب اور فحاشی پر پابندی نہ ہووہ قوتیں ان باتوں کو روشن خیالی تصور کرتی ہیں اگر ان کے سامنے دین اسلام اور قرآن کی روشنی میں بات کی جائے تو وہ اس کورجعت پسندی سمجھتے ہیںٹانک میں متحدہ مجلس عمل کے الیکشن دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی نے جس منشور کی بات کی ہے آج بھی وہ اسی پر قائم ہے عوامی مطالبہ پر ملک کی تمام بڑی دینی جماعتیں متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے متحد ہو چکی ہیں جو وقت کی اہم ضرورت تھی ان کا کہنا تھا کہ خان اور نواب کا فلسفہ عوام کو غلام بنا کر رکھنا ہے تاکہ ان کے بنیادی حقوق کو غضب کر کے ان پر حکمرانی کی جا سکے نواب اور خان کے ساتھ ہماری جنگ نظریاتی ہے اور اس کے فرعونیت والے فلسفہ کو ختم کئے بغیر عوام اپنے حقوق حاصل نہیں کر سکتے ہیںعمران خان کا بلین ٹری منصوبہ کرپشن کے سوا کچھ نہیں تھا صوبائی حکومت کی ناکامی کا اعتراف عمران خان خود کرچکے ہیں اب مرکزی حکومت کیلئے پر تول رہا ہے جمعیت کا پارلیمنٹ میں ہوتے ہوئے کوئی مائی کالعل غیر اسلامی بل پاس نہیں کراسکتا ایم ایم اے 2002کی طرح ایک ہی پلیٹ فارم پر متحد ہے قوم کو ایک بار پھر اختیار مل گیا ہے کہ ملک کی بھاگ دوڑ کس کو سونپے گی تمام سیاسی جماعتیں اپنے نظریات کردار اورکار کردگی کی بنیاد پر انتخابی میدان میں ہیںانہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے ساتھ عوام کی تاریخی وابستگی ہے اور کبھی اس میں کسی قسم کاکوئی فر ق نہیں آیا73ء کے آئین میں اسلامی دفعات اور قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے میں جے یو آئی نے کلیدی کردار ادا کیا نادیدہ قوتیں اور مغربی ایجنٹ پاکستان میں اسلامی نظام اور اخلاقی اقدار کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے نوجوان انکے ناپاک عزائم کو کامیاب نہ ہونے دیں جمعیت علماء اسلام نے ٹانک کی عوام کو خان ازم سے چھٹکارا دلایا۔الیکشن دفتر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر حلقہ پی کے 94 سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار محمو د احمد خان بیٹنی، این اے 37کے امیدوار مولانا اسد محمود، متحدہ مجلس عمل کے ضلعی امیر مولان شریف الدین، جنرل سیکرٹری شیخ بشیر احمد نقشبندی، فدا محمد بیٹنی، عطاء الرحمن فاروقی اورشعیب احمد سمیت مقامی قائدین اور ورکروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close