خیبر پختونخواہ
پی ٹی آئی خاتون رہنما عنبرین سواتی نے بڑے رہنما پر سنگین ترین الزام
پشاور : پی ٹی آئی کی ٹکٹوں پر ایک اور تنازعہ سامنے آگیا، مانسہرہ سے خاتون امیدوار نے اعظم سواتی پر دھمکیاں دینے کا سنگین الزام عائد کر دیاہے اور مبینہ کال ریکارڈنگ بھی سامنے لے آئی ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے این اے 13 مانسہرہ کو خالی چھوڑ دیا، خاتون کارکن کو دیا گیا ٹکٹ ایک دن بعد ہی منسوخ کر دیاگیا ۔ عنبرین سواتی اپنے ہی پارٹی رہنما کے خلاف پھٹ پڑیں اور کہا اعظم سواتی تحریک انصاف کے بجائے کسی اور امیدوار کی سپورٹ کر رہے ہیں۔عنبرین سواتی نے اعظم سواتی کی دھمکیوں پر مشتمل مبینہ کال ریکارڈنگ بھی جاری کر دی۔ عنبرین سواتی نے پارٹی رہنماو¿ں سے سوال کیا کہ انہیں بے عزت کرانے کے لئے امیدوار بنایا گیا تھا ؟ اگر الیکشن نہیں لڑانا تھا تو ٹکٹ کیوں دیا گیا۔ تحریک انصاف سے اعظم سواتی کی دھمکیوں کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔