خیبر پختونخواہ
”فضل الرحمان کا نام ڈیزل غلط رکھ دیا، صحیح نام۔۔۔“ عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو کون سا نیا نام دیا ہے؟
چارسدہ : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان عام انتخابات کیلئے انتخابی مہم کے سلسلے میں شہر شہر جلسہ کر رہے ہیں جس دوران وہ اپنے مخالفین کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیتے ہیں۔آج انہوں نے چارسدہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں ایسا نیا نام دیدیا کہ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مولانا فضل الرحمان کا نام ’ڈیزل‘ غلط رکھ دیا ہے۔ فضل الرحمان کا اصل نام ’مقناطیس‘ ہے کیونکہ جدھر اقتدار ہوتا ہے، وہ مقناطیس ادھر ہی جا کر جڑ جاتا ہے، جو کوئی بھی اقتدار میں ہوتا ہے، فضل الرحمان ’مقناطیس‘ اس کیساتھ جڑ جاتا ہے۔