Featuredخیبر پختونخواہ

دہشتگردی کےخلاف جتنا کام ہونا چاہئے تھا وہ نہیں ہوا، بلاول کا ملاکنڈ میں جلسہ منسوخ کرنیکا اعلان

پشاور:پاکستان پیپلزپارٹی نے مستونگ میں دھماکے کے باعث ملاکنڈمیں جلسہ منسوخ کردیاہے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جتنا کام ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہوا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ مستونگ کے شہدا سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے کہاکہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کا سلسلہ پھر سے سامنے آرہا ہے، افسوس کی بات ہے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا آج تک حل نہیں نکال سکے، دہشت گردی کے خلاف جتنا کام ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہوا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھاکہ انتخابی مہم میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں اور مختلف مقامات پر روکا جارہا ہے، کارکنوں پر وفاداری تبدیل کرنے کےلئے دباؤ ڈالا گیا، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مشکل حالات کا سامنا ہے اور آگے بھی کرتی رہی گی،ان تمام حالات کے باوجود الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتخابات سے قبل دھاندلی کی کوشش کی جارہی ہے لیکن پیپلزپارٹی میدان میں کھڑی ہے، انتخابات کا کبھی بائیکاٹ نہیں کرے گی، مطالبہ ہے کہ بروقت الیکشن کرائے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہارون بلور کی شہادت کے بعد اظہار یکجہتی کے طور پر جلسہ ملتوی کیا اور مستونگ میں دھماکے کے باعث مالاکنڈ میں جلسہ منسوخ کردیا ہے، اب مالاکنڈ جاؤں گا اور کارکنوں سے ملاقات کروں گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ اداروں کو مضبوط نہیں بنائیں گے تو عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکیں گے، حکومت بناکر سب کو ایک پیج پر لاؤں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close