خیبر پختونخواہ

سانحہ چارسدہ میں افغان سرزمین استعمال ہوئی ، ” را“ ملوث ہے ، شیخ روحیل اصغر

قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین و مسلم لیگ ن کے ایم این اے شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ سانحہ چارسدہ میں افغان سرزمین استعمال ہوئی جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسی ” را“ اس میں ملوث ہے ، پتا نہیں ہر دہشتگردی کے واقعے پر ہم دفاعی حکمت عملی کیوں اختیار کرتے ہیں۔
قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلا س چیئرمین شیخ روحیل اصغر کی صدارت میں ہوا جس میں سیکرٹری دفاع نے آرمی چیف کے دورہ افغانستان کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ قائمہ کمیٹی نے سیکرٹری دفاع کی بریفنگ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ وزارت دفاع آرمی چیف کے دورے پر جامع بریفنگ دے۔اجلاس کے دوران چیئرمین کا کہنا تھا کہ امریکہ کو ہمارے ہاں دہشتگردوں کی نقل و حرکت نظر آتی ہے ، سانحہ چارسدہ میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ ملوث ہے بلوچستان، فاٹا اور کراچی میں بھی ”را“ ملوث ہے۔ سانحہ چارسدہ میں افغان سرزمین استعمال ہوئی ہے تو ہمیں یہ معاملہ اٹھانا چاہیے پتا نہیں ہم دہشتگردی کے ہر واقعے پر دفاعی رویہ کیوں اپناتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close