خیبر پختونخواہ

چترال میں بچوں پر تشدد کی ویڈیو کے بعد پرنسپل گرفتار

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ دورش کے حدود میں پیش آیا ہے اور پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

تھانہ دورش کے ایس ایچ او اقبال کریم نے بتایا کہ نجی سکول دی لرنر کے پرنسپل انعام الکبیر نے بچوں کو سکول دیر سے آنے پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

ان کے مطابق پولیس کو ملنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرنسپل بچوں کو لاٹھی سے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اور بچے تشدد کے باعث تکلیف کی وجہ سے چیختے چلاتے سکول کے احاطے میں بھاگ رہے ہیں لیکن پرنسپل انہیں مسلسل تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ پرنسپل نے جن بچوں پر تشدد کیا ہے ان کے والدین سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں تا کہ معلوم ہو سکے کہ کتنے بچوں پر تشدد کیاگیا ہے اور انہیں کس طرح کے زخم آئے ہیں۔

پولیس کے مطابق اس علاقے میں اس سے پہلے بھی اس قسم کا واقع پیش آیا تھا جس میں ایک بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم بعد میں راضی نامہ ہو گیا تھا۔

پولیس کے مطابق دورش کے اسسٹنٹ کمشنر نے بھی نوٹس لیا ہے اور تحقیقات تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مقامی میڈیا میں بچوں پر تشدد کی ویڈیو نشر کی جا رہی ہے جس میں گرفتار شخص کو لاٹھی سے بچوں کو بے دردی سے مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close