پرویز خٹک سٹیج سے گر کر شدید زخمی، پی ٹی آئی والوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر آ گئی
پشاور : سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءپرویز خٹک انتخابی مہم کے دوران سٹیج سے گر کر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق ساقب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک جہانگیرہ میں منعقدہ کارنر میٹنگ میں شریک تھے کہ سٹیج سے گر کر شدید زخمی ہو گئے جنہیں پشاور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم وہ کس ہسپتال میں زیر علاج ہیں، اس بارے ابھی معلوم نہیں ہو سکا۔
معروف صحافی مبشر زیدی نے پرویز خٹک کے گرنے والی خبر کی سچائی جاننے کیلئے ٹویٹ کیا تو شبیر خٹک نامی ایک صارف نے لکھا ”یہ بالکل درست خبر ہے اور وہ ابھی پشاور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔“
انوسنٹ نامی صارف نے لکھا ”کون سے ہسپتال میں“
شبیر خٹک نے جواب دیا ”کارنر میٹنگز کو کوئی چینل کور نہیں کرتا ہے اور پرویز خٹک دن میں 10 سے 15 جگہوں پر خطاب کرتے تھے۔ ہسپتال کا ابھی معلوم نہیں ہے اور یہ خبر میں نے اپنے بھائی سے لی ہے جو ہر میٹنگ میں پرویز خٹک کے ساتھ ہوتا ہے“
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پرویز خٹک سٹیج سے گر کر زخمی ہوئے ہیں اور ان کی کمر میں شدید چوٹ آئی ہے جنہیں ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کسی رہنماءیا ذمہ دار کی جانب سے اس حادثے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے تاہم امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی اس بارے میں حقیقت سامنے آ جائے گی۔