Featuredخیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ کون ہو گا؟ انتہائی حیران کن خبر آ گئی

پشاور: تحریک انصاف نے عام انتخابات میں خیبرپختونخوا میں واضح برتری حاصل کر لی ہے اور صوبے میں مسلسل دوسری بار حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ چکی ہے۔ پچھلی بار تو ان کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک تھے لیکن اس بار وزیراعلیٰ کون ہو گا؟ اس حوالے سے حیران کن خبر آ گئی ہے۔ ڈیلی ڈان کے مطابق اب بھی امکان ہے کہ پی ٹی آئی پرویز خٹک ہی کو وزیراعلیٰ بنائے گی تاہم اس حوالے سے دو اور نام بھی گردش میں ہیں۔ ایک عاطف خان اور دوسرے اسد قیصر۔

عاطف خان سابق کے پی کے حکومت میں وزیرایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن تھے جبکہ اسد قیصر سپیکر کے عہدے پر فائز تھے۔اگرچہ یہ دونوں بھی وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں لیکن پرویز خٹک پارٹی کی حمایت کے ساتھ ساتھ خود بھی بہت پرامید ہیں۔ اپنے حلقے سے الیکشن جیتنے کے بعد پرویز خٹک نے ڈیلی ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا ”میرے علاوہ کوئی حکومت نہیں چلا سکتا۔ میں ہی وزارت اعلیٰ کے لیے موزوں ترین امیدوار ہوں اور اگلے پانچ سال کے لیے بھی میں ہی وزیراعلیٰ ہوں گا۔“دوسری طرف عاطف خان بھی بہت پرامید ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ”مجھے عمران خان نے ملاقات کے لیے اسلام آباد بلایا ہے اور اس ملاقات کا مرکزی ایجنڈا یہ ہے کہ کے پی کے میں پی ٹی آئی کی آئندہ حکومت کی سربراہی کون کرے گا۔ اس حوالے سے عمران خان کس کو منتخب کریں گے اس پر میں تاحال بات نہیں کرنا چاہتا۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close