خیبر پختونخواہ

سکیورٹی فورسز پہ دہشتگردوں کا حملہ، 1 گاڑی تباہ، ایک جوان جاں بحق، چار زخمی

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آج صبح جنوبی وزیرستان کے تحصیل مکین میں چینی چیک پوسٹ کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بارودی مواد سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں سپاہی خان وزیر جاں بحق ہوئے جبکہ چار دیگر اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر رزمک ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بارودی مواد پہلے سے زمین میں نصب تھے، سکیورٹی فورسز کی گاڑی گزرنے کیساتھ پھٹ پڑے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ اپریشن شروع کیا۔ واضح رہے کہ جنوبی اور شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگوں کے پھٹنے کے واقعات پھچلے کئی عرصے سے رونما ہوتے رہے ہیں جن میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت عام لوگ بھی اسکا نشانہ بن جاتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close