خیبر پختونخواہ

تین اداروں نے ملکر عوامی مینڈیٹ پہ ڈاکہ مارا، سردار حسین بابک

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ تین اداروں نے ملکر سازش کے تحت عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے، جس کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ ایک لاڈلے کو پوری قوم پر زبر دستی مسلط کرنے کی غرض سے جمہوریت کے خلاف سازش کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حالیہ الیکشن میں دھاندلی کے خلاف بونیر میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار حسین بابک نے کہا کہ لاڈلے کو زبردستی مسلط کرنے کے فیصلے کو پاکستانی قوم قبول نہیں کرے گی، الیکشن کے نام پر قوم کو دھوکہ دیا گیا اور اس سازش میں الیکشن کمیشن، نگران حکومت اور دیگر ادارے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بونیر میں لوٹے کو ٹکٹ دیا گیا جسے اس حلقے میں کوئی نہیں جانتا، پھر بھی اسے 58 ہزار ووٹ دلوائے گئے۔

سردار حسین بابک نے کہا کہ عوام میدان میں آئیں اور عوامی نمائندگی پر ڈاکہ ڈالنے والی قوتوں کے خلاف متحد ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام پختون قیادت کے خلاف ملکی اداروں نے سازش کی اور گہری سازش کے ذریعے ان پر پارلیمنٹ کے دروازے بند کئے گئے ہیں، تاکہ لاڈلے سے اپنی مرضی کا ایجنڈا پورا کرایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چار روز میں قومی و صوبائی اسمبلی کے 12 حلقے کھلے جن میں دوبارہ گنتی کے نتیجے میں پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے بعد دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امیدوار دوبارہ کاؤنٹنگ کیلئے درخواستیں جمع کرائیں اور اگر درخواستیں مسترد کی گئیں تو آر اوز کے دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ سردار حسین بابک نے کہا کہ عدالیہ ،نگران حکومت اور فوج سے پاک انتخابات کی ضرورت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close