خیبر پختونخواہ
خیبر ایجنسی میں 8 سال بعد پولیو کے قطرے پلائے گئے
تاہم فاٹا کی خیبر ایجنسی میں 8 سال بعد گزشتہ روز بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے ہیں۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے تخت کئی میں 8 سال کے وقفہ کے بعد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ تین روز جاری رہنے والی مہم میں 25 پولیو ورکرز نے حصہ لیا اور 36 گھنٹوں کے دوران 67 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ واضح رہے کہ خیبر ایجنسی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کی واضح دلیل ہے ۔