Featuredخیبر پختونخواہ
پی کے 61 پشاور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دائر
پشاور:خیبر پختونخوا کے صوبائی حلقے پی کے 61 پشاور میں دوبارہ گنتی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ،درخواست اے این پی کے امیدوارپرویزاحمد نے دائرکی جس میں الیکشن کمیشن اورریٹرننگ افسرنوشہرہ کو فریق بنایا گیا ہے ۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا ہے کہ پی کے 61 میں پرویزخٹک کے 20 ہزارووٹ دکھائے گئے جبکہ 4 ہزارسے زائدووٹ مستردکیے گئے۔
عدالت سے استدعا ہے کہ حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے ۔