خیبر پختونخواہ

ڈاکٹر سمیرا خیبر پختونخوا اسمبلی کی کم عمر ترین رکن

پشاور: خیبر پختونخوا کے پسماندہ ضلع لوئر دیر سے تعلق رکھنے والی چھبیس سالہ ڈاکٹر سمیرا شمس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مخصوص نشست پر صوبائی اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیتے ہی خیبرپختونخوا اسمبلی کی کم عمر ترین ایم پی اے ہونے کا اعزاز حاصل کرلیں گی۔’ہم نیوز‘ سے خصوصی بات چیت میں ڈاکٹر سمیرا شمس کا کہنا تھا کہ ان کا ایجنڈا اپنے لیڈر عمران خان کے ویڑن کے مطابق پسماندہ علاقے کے نوجوانوں کی بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے کام کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کے والد سرگرم سیاسی کارکن رہے ہیں جن کی پیروی میں انہوں نے بھی سیاست میں دلچسپی لینا شروع کر دی اور والد کے انتقال کے بعد عملی سیاست میں قدم رکھا۔ڈاکٹر سمیرا کا کہنا تھا کہ انہوں نے سیاست کا آغاز عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے کرنا چاہا مگر وہاں کچھ نہ ہو سکا جس کے بعد عمران خان کا ویڑن دیکھ کر انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی۔انہوں نے بتایا کہ وہ ایوان میں پہنچنے کے بعد نوجوانوں کے لیے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے اور ان کی آواز ایوانوں تک پہنچانے کا ارادہ رکھتی ہیں، وہ چاہتی ہیں کہ دیر میں جن مشکلات کا سامنا انہوں نے کیا، وہ آنے والی نسلوں کو نہ کرنا پڑے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close