خیبر پختونخواہ

محمود خان کووزیراعلیٰ کے پی کے نامزد کرنےکے فیصلے کاخیرمقدم کرتاہوں،پرویزخٹک

نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے محمود خان کو وزیر اعلیٰ نامزد کرنے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کا بیان سامنے آگیا ۔نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ و رہنما تحریک انصاف پرویز خٹک نے محمود خان کے وزیر اعلیٰ کے پی کے منتخب ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ محمود خان کووزیراعلیٰ کے پی کے نامزد کرنےکاخیرمقدم کرتاہوں،محمود خان کی بطور وزیر اعلیٰ نامزدگی انتہائی موزوں فیصلہ ہے،ان کی نامزدگی پرعمران خان سے مشاورت ہوئی تھی،پارٹی چیئرمین نے اہم فیصلوں میں میرے ساتھ مشاورت کی ہے،میرے بارے میں چیئرمین عمران خان جوفیصلہ کریں گے،مجھے وہ من عن قبول ہوگا۔واضح رہے رہنما تحریک انصاف پرویز خٹک نے بھی وزارت اعلیٰ بننے کی خواہش کا اظہار کیاتھا جس کو عمران خان نے وفاق میں نمبر گیم پورے نہ ہونے کے باعث رد کر دیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close