خیبر پختونخواہ

سی ٹی ڈی کی مردان میں کارروائی ،داعش سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد گرفتار

مردان (مانیٹرنگ ڈیسک )انسداد دہشت گردی فورس نے مردان میں کارروائی کرکے داعش سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی مردان ریجن کو اطلاع ملی تھی کہ خیبر ایجنسی کا رہائشی احمد علی نامی دہشت گردتخریب کاری کی غرض سے نوشہرہ میں موجود ہے۔ اس اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو شوبرہ چوک سے گرفتار کرلیا گیا ملزم کے قبضے سے دستی بم اور پستول بھی بر آمد کر لی گئی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گر فتار ملزم کا تعلق بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش سے ہے جس کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close