خیبر پختونخواہ
پشاور،سپیکر کیلئے ووٹ کی اجازت نہ ملنے پر نگہت اورکزئی ناراض،ڈپٹی سپیکر کو ووٹ ڈالنے سے انکار کردیا
پشاور:سپیکرکیلئے ووٹ کی اجازت نہ ملنے پرنگہت اورکزئی ناراض ہوگئیں اور ڈپٹی سپیکر کو ووٹ ڈالنے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوااسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کیلئے تاخیر سے آنے پر نگہت اورکزئی کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر پیپلزپارٹی کی رہنما نے احتجاج کیا لیکن پھر بھی انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی گئی اس پر نگہت اورکزئی ناراض ہو گئیں ۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد گنتی جاری ہے ،ڈپٹی سپیکر کیلئے تحریک انصاف کے محمود جان اور متحدہ اپوزیشن کے جمشید محمدمدمقابل ہیں۔
نگہت اورکزئی نے ڈپٹی سپیکر کو بھی ووٹ ڈالنے سے انکار کردیا،باربار نام پکارنے کے باوجود نگہت اورکزئی بیلٹ پیپرلینے نہ آئیں۔تاہم صوبیہ شاہد کے اصرارپر انہوں نے ووٹ ڈال دیا۔