خیبر پختونخواہ

نامعلوم افرادکا خواجہ سرا پر تشدد کے بعد قتل،مالک مکان سمیت دو افراد گرفتار

پشاور: پشاور کے نواحی علاقہ باڑا گیٹ میں نامعلوم افرادنے تشدد کر کے ایک خواجہ سرا کو قتل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز خواجہ سرا ساجد عرف نازو کو اس کی رہائش گاہ پر قتل کیا گیاجبکہ خواجہ سراکی بوری بند لاش پولیس نے اپنے قبضے میں لےکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ہے ۔پویس کا مزید کہنا تھا کہ لاش پرتشدد کے نشانات بھی پائے گئے جس سے واضح ہوتا ہے خواجہ سرا کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے ۔قتل کے شعبہ میں پولیس نے میں 2 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اورگرفتار افراد میں مقتول خواجہ سرا کا مالک مکان بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی پشاور کے نواحی علاقے سربند میں نامعلوم افراد نے 3 خواجہ سراوں کو خنجر کے وار سے زخمی کر دیا تھاجبکہ 2015 کے بعد سے خیبر پختونخوا میں یہ خواجہ سراوں کے قتل کا 62واں واقعہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close