خیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا اسمبلی میں کئی خواتین کروڑوں روپے اثاثوں کی مالک

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں کئی خواتین اراکین کروڑ پتی ہیں جب کہ تحریک انصاف کی رکن ملیحہ علی اصغر سرفہرست ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اراکین کے جمع کردہ دستاویزات کے مطابق کے پی کے اسمبلی کی کئی خواتین کروڑوں روپے کے اثاثوں کی مالک  ہیں۔

دستاویزات کے مطابق تحریک انصاف کی رکن ملیحہ علی اصغر خان کا تعلق ضلع مانسہرہ سے ہے اور انہوں نے اپنی دستاویزات میں 93 کروڑ روپے کے اثاثے ظاہر کیے ہیں۔

 ملیحہ علی اصغر کی تعلیم گریجیوئیشن ہے اور وہ اب تک تھائی لینڈ، لندن اور سری لنکا کا دورہ کر چکی ہیں اور وہ خواتین اراکین اسمبلی میں سب سے زیادہ اثاثوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

تحریک انصاف کی رکن اسمبلی عائشہ بانو  بھی 5 کروڑ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں اور شعبہ قانون سے وابستہ ہیں، انہوں نے 2002 میں ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔

دستاویزات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رکن نگہت اورکزئی کے اثاثوں میں 280 تولے سونا شامل ہے جب کہ عوامی نیشنل پارٹی کی رکن ایم پی اے شگفتہ ملک کے پاس45 لاکھ روپے کے اثاثے ہیں اور ان کے پاس پولیٹیکل سائنس میں ماسٹر کی ڈگری ہے۔

تحریک انصاف کی رکن خیبرپختونخوا اسمبلی آسیہ صالح خٹک کے پاس کوئی اثاثہ نہیں اور وہ شعبہ قانون سے وابستہ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close