Featuredخیبر پختونخواہ

شمالی وزیرستان، دتہ خیل میں فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار زخمی

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کا ایک دستہ گزشتہ شب معمول کی گشت پر تھا جب بویا محمد خیل نامی علاقے میں ایک مسلح شخص کی جانب سے فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ سرچ آپریشن کے دوران کسی قسم کی گرفتاریوں کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ متاثرین کی واپسی کے بعد قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں کے علاوہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بھی تواتر سے پیش آرہے ہیں اور ایسے واقعات میں اب تک کئی سکیورٹی اور انتظامیہ کے اہلکاروں کے علاوہ مقامی لوگ بھی شہید یا زخمی ہوئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close