خیبر پختونخواہ

خیبرپختونخواہ ۔پشاور میں بڑی تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

پشاور۔سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے حیات آبادمیں کارروائی کرتے ہوئے چھ کلو بارودی مواد برآمد کر لیاہے۔ذرائع کا کہناہے کہ خفیہ اطلاع پر پولیس کی جانب سے پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 1سے کارروائی کے دوران چھ کلو وزنی بارودی مواد برآمد کیا گیاہے جسے بم ڈسپوڑل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیاہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی وجہ سے پشاور میں بڑی تخریب کاری کی کارروائی کو ناکام بنا دیا گیاہے اگر دہشتگرد اپنے منصوبے میں کامیاب ہو جاتے تو کافی بڑا نقصان ہو سکتا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close