خیبر پختونخواہ
ایران خیبر پختونخوا میں توانائی کے منصوبے میں سرمایہ کاری پرآمادہ
ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے بدھ کو اپنے وفد کے ساتھ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔اس موقع پروزیراعلیٰ کے پی کے نے ایرانی سفیر کو خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاروں کو دی جانے والی مراعات کے بارے میں بتایا۔ سرمایہ کاری کیلئے دی جانے والی مراعات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مہدی ہنردوست نے ایران کی جانب سے توانائی کے منصوبہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ ،سیاحت اور صوبہ میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔اس دوران اقتصادی راہداری کو علاقائی ترقی کیلئے اہم منصوبہ خیال کیا گیا۔