خیبر پختونخواہ

پشاور میں ٹارگٹ کلنگ،مذہبی رہنما اسماعیل درویش گن مین سمیت جاں بحق

پشاور: صوبائی دارالحکومت کے مصروف ترین علاقہ پھندو روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کی ایک واردات میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے تنظیم اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا محمد اسماعیل درویش کو سرکاری گن مین سمیت قتل کر دیا ۔دہشت گرد موقع سے فرار ہو گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ تنظیم اہلسنت والجماعت کے مقامی رہنما مولانا محمد اسماعیل درویش جمعرات کو بیری باغ میں اپنا مطب بند کر کے گاڑی نمبر 2686میں کانسٹیبل ایوب خان سکنہ اخون آباد کے ہمراہ گھر آرہے تھے ۔ جب وہ چیئرمین دفتر کے قریب پہنچے تو موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے ان سے گاڑی بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرا گئی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close