خیبر پختونخواہ

عمران خان مدارس کے حوالے سے کوئی غلط اقدام اٹھانے کی جرات نہیں کریگا، مولانا سمیع الحق

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی طالبان کی جانب سے ریاست کے خلاف لڑنے کو کبھی جائز قرار نہیں دیا۔ عمران خان کے خیالات افغانستان کے مسئلے اور جہاد پر میرے قریب تھے۔ غیر ملکی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان مدارس کے حوالے سے کوئی غلط اقدام اٹھانے کی جرات نہیں کرے گا۔ اگر ایسا ہوا تو حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت بھی نہیں دیں گے، فی الحال مدارس کا کوئی ایشو نہیں اس پر سیاست ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان سے مذاکرات کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہوں۔ اگر امریکہ افغانستان سے نکل جائے تو مسئلہ حل ہو جائے گا۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہماری سرحد کھلنی چاہیئے، پاکستان میں مقیم افغانیوں اور بنگالیوں کو شہریت ملنی چاہیئے، وزیراعظم کی تجویز کی بھر پور حمایت کرتا ہوں، امریکہ نے افغانستان میں جہاد کو ختم کرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا مگر کامیاب نہیں ہوسکا، دہشتگردی حرام ہے۔

جے یو آئی (س) کے سربراہ نے کہا کہ علماء کی کانفرنسوں اور فتوؤں کا مقصد افغانستان کی جدوجہد آزادی کو نقصان پہنچانا ہے، ایم ایم اے نے پرویز مشرف سے خفیہ معاہدے کئے، مخالفت کرنے پر مولانا فضل الرحمٰن اور قاضی حسین احمد نے ملکر مجھے نکال دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور خیبر پختونخوا حکومت نے دارالعلوم حقانیہ کو کوئی پیسہ نہیں دیا، حقانیہ ہائی سکول کی تعمیر کیلئے علاقے کے رکن اسمبلی نے ترقیاتی فنڈ سے پیسے دیئے، اگر بھارتی جاسوس کلبھوشن کو پھانسی پر چڑھایا ہوتا تو آج انڈیا بڑھکیں نہ مارتا، داعش کے پشت پر امریکہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close