خیبر پختونخواہ

پی کے 71 پر ضمنی الیکشن کل ہوگا

پشاور: خیبرپختون خوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 71 پر ضمنی الیکشن بھی کل ہورہا ہے۔ انتخابات میں گورنر خیبر پختونخوا کے بھائی سمیت پانچ امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

حلقہ پی کے 71 کی نشست گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے گورنر بننے پر چھوڑی تھی۔ اب اس نشست پر پی ٹی آئی سے ٹکٹ ان کے بھائی ذوالفقار خان کو دیا گیا ہے۔ جن کا اصل مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صلاح الدین سےہے جبکہ تین آزاد امیدوار بھی انتخابی دنگل میں حصہ لے رہے ہیں۔

نواحی دیہات پر مشتمل اس حلقہ کی سرحدیں سابقہ خیبر ایجنسی سے ملتی ہیں۔ حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 33ہزار 451 ہے ۔ جن میں مرد ووٹرز 79ہزار 836 اور خواتین ووٹرز 53ہزار 615 ہیں ۔ اسی طرح حلقے میں کل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 86 ہے جن میں 48 مردوں اور 35خواتین کیلئے  ہیں۔ اس حلقے کے 51 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close