خیبر پختونخواہ

آسیہ بی بی کی بریت کیخلاف پشاور سمیت کئی شہروں میں احتجاج

پشاور: سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے آسیہ بی بی کی بریت کے فیصلے کے خلاف تحریک لبیک پاکستان اور دیگر مذہبی جماعتوں نے پشاور کراچی اور ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج شروع کر دیا ہے۔ آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف پشاور میں رنگ روڈ جمیل چوک اور پریس کلب کے باہر احتجاج کیا جا رہا ہے۔

دوسری طرف پشاور ہی میں شباب اہل سنت کے کارکن پریس کلب کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔ نوشہرہ میں اکوڑہ خٹک کے دینی مدرسے کے طلبہ نے مولانا سمیع الحق کی قیادت میں آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف احتجاجی جلسہ منعقد کیا ہے اور جی ٹی روڈ بلاک کو ٹریفک کے لئے بلاک کیا ہوا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ عدالت عالیہ اپنا فیصلہ واپس کرے اور آسیہ بی بی کو توہین رسالت کی پاداش میں سزائے موت دی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close