خیبر پختونخواہ
خیبر ایجنسی سے تین افراد کی لاشیں برآمد
اہلکاروں نے بتایا کہ انتظامیہ ان لاشوں کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں اور ان میں سے دو کے جسموں پر گولیوں کے علاوہ تشدد کے بھی نشانات ہیں جب تیسرے کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔
پولیٹکل انتظامیہ کے اہلکار نے بتایا کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان تینوں افراد کو کس نے مارا ہے اور یہ لاشیں یہاں لائی گئی ہیں یا انھیں اسی جگہ پر قتل کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے قریب جمعرات کو بھی تین افراد کی لاشیں ملی تھیں جنھیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ ان میں سے ایک امام مسجد بتائے گئے تھے۔
پشاور کے پھندو روڈ پر چند روز پہلے ایک امام مسجد کو ان کے بیٹے سمیت فائرنگ ککے ہلاک کر دیا گیا تھا۔
امام مسجد کا تعلق نوشہرہ کے قریبی علاقے اکوڑہ خٹک سے بتایا گیا تھا۔