خیبر پختونخواہ

ہنگو میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

دہشت گرد عبدالرحما ن کو ہنگو کے علاقے سمانہ سے گرفتار کیا گیا ہے جو ہنگو اور کزئی ایجنسی روڈ پر بم نصب کر رہا تھا ۔سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کے قبضے سے تین کلو بال بیرنگ ، دستی بم اور بارود بھی برآمد ہوا ہے جسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے ۔ دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جسے گرفتار کرنے کے بعد تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دہشت گرد تین کلو وزنی بم کولر میں تیار کر کے نصب کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس کا مقصد سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا تھا تاہم اس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close