خیبر پختونخواہ

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز پر حملہ، 2 اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

پشاور: خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کے انجینئرنگ ونگ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے اہلکار لانس نائک انور مسعود، صوبیدار حمزہ رحمٰن، سید احمد اور نائب صوبیدار سربلند معمول کے مطابق کام کے سلسلے میں گاڑی میں جارہے تھے کہ راستہ میں تحصیل شوال کے علاقہ گربز میں مانا چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے اُن کی گاڑی پر راکٹ لانچر سے حملہ کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حملے کے نتیجہ میں صوبیدار سید احمد اور نائب صوبیدار سربلند موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close