Featuredخیبر پختونخواہ

ریلوے کی تباہی کا سبب اس پر کمیشن خوروں کا قبضہ تھا: شیخ رشید

پشاور: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ ریلوے کی تباہی کا سبب اس پر کمیشن خوروں کا قبضہ تھا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نےکہا کہ ریلوے پر کمیشن خوروں کا قبضہ تھا اس لیے تباہ ہوئی، 16 سال سے 69 لوکو موٹوز خراب تھے، انگریزوں نے تحفے دیے جس سے ہم نے ناروا سلوک کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی سے پشاور تک نیا ریلوے ٹریک بنائیں گے، سفاری ٹرین چلائیں گے، اس پر کام شروع کیا جائے گا، ہدایت کی ہے کہ ریلوے اسٹیشنز پر مزید ایک ہزار اسٹال لگائے جائیں۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے 600 ملازمین کی ملازمیں ختم کردیں، ریلوے میں مزید ملازمتیں دے رہے ہیں، رحمان بابا ایکسپریس کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں، ریلوے اسپتالوں کو نجی تحویل میں دینے کی پیشکش کی ہے، کراچی میں ریلوے زمین پر پانچ ہزارمکان بنا لیے گئے ہیں، ریلوے کولوگوں نے مفت کا مال سمجھا ہوا ہے۔ شیخ رشید نے ایک بار پھر سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف اور زرداری نےملک کوبری طرح نوچا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close