خیبر پختونخواہ
اراضی لیز کا معاملہ: وزیراعلیٰ کے پی محمود خان 17 دسمبر کو نیب میں طلب
پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مالم جبہ اراضی لیز کے معاملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو 17 دسمبر کو طلب کرلیا۔
نیب خیبرپختونخوا کے مطابق مالم جبہ اراضی لیز کیس میں وزیراعلیٰ محمود خان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جب کہ سینئر صوبائی وزیر عاطف خان اور سینیٹر محسن عزیز کو 14 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے۔
نیب خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ محمود خان کو سابق صوبائی وزیر سیاحت کی حیثیت سے طلب کیا گیا ہے جن سے مالم جبہ سرکاری اراضی لیز سے متعلق پوچھا جائے گا۔