Featuredخیبر پختونخواہ

فضل الرحمان کرپشن کی کھلی تصویر ہیں، اُن کا کوئی ذریعہ معاش نہیں، علی امین گنڈا پور

ڈی آئی خان:  وفاقی وزیر برائے کشمیر اور گلگت بلتستان امور علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اب ملک لوٹنے والوں سے حساب لیا جائے گا اور یہ احتساب کسی کی دھمکیوں سے رکنے والا نہیں۔

علی امین گنڈا پور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ایسی حکومت وجود میں آئی ہے جو اپنے وزیروں سے بھی حساب مانگتی ہے، ان کے ساتھ ملک لوٹنے والوں سے بھی حساب لیا جائے گا اور یہ احتساب کا عمل کسی کی دھمکیوں سے رکنے والا نہیں، ہماری پارٹی کے لوگوں کا احتساب بھی ہو رہا ہے لیکن ہم تو نہیں چیخ رہے۔

علی امین گنڈا پور نے مخالفین پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کرپشن کی کھلی تصویر ہیں، اُن کا کوئی ذریعہ معاش نہیں لیکن اُس کے باوجود وہ عیش کی زندگی گزار رے ہیں اسی طرح نواز شریف کی کرپشن سے بچہ بچہ واقف ہے جب کہ بلاول کے پیمپر بھی ملکی دولت سے خریدے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close