خیبر پختونخواہ
خیبر پختونخواہ حکومت نے بھی ڈاکٹروں پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کر دیا ، نوٹیفکیشن جاری
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے ملازمین پر سروس ایکٹ کی مخالفت کرنے والی پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں ڈاکٹروں کی ممکنہ ہڑتال روکنے کیلئے لازمی سروس ایکٹ نافذکر دیا ہے۔ میڈ یا رپورٹس کیمطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے خیبر ٹیچنگ اسپتال کے ڈاکٹروں کی ہڑتال روکنے کیلئے صوبے میں لازمی سروس ایکٹ 1958 کانفاز کر دیا ہے جبکہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔