خیبر پختونخواہ

مسلم لیگ (ن) کا حکومت کے خلاف عدالتی جنگ لڑنے کا فیصلہ

پشاور: مسلم لیگ (ن) نے حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کی بجائے عدالتی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر اور سابق وفاقی وزیر امیر مقام نے پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدلیہ کی بالادستی کی بات کرتے ہیں، عدلیہ کے فیصلوں کو ہمیشہ تسلیم کیا ہے، سڑکوں پر آنے کا فیصلہ قبل از وقت ہے، ہمیں معلوم ہے شریف برادران کے خلاف کیسوں میں کچھ نہیں اس لئے ہم عدلیہ سے رجوع کریں گے۔ امیر مقام نے کہا حکمران جو کررہے ہیں اس پر دکھ ہے، حکومت کے پاس غریبوں کو ریلیف دینے کا کوئی ایجنڈا نہیں، عمران خان کو پتا ہی نہیں کہ روٹی اور چائے کا کیا ریٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کا دُہرا میعار نہیں ہونا چاہیئے سب کا احتساب ہونا چاہیئے، احتساب کی بات کرنے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ صرف بی آر ٹی کا ریکارڈ اوپن کریں منظور نظر افراد کو کنٹریکٹ دیئے جا رہے ہیں، کنٹریکٹر کو 25 فیصد اضافی رقم دی گئی لیکن کام پورا نہ ہوا۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا بی آر ٹی کا تخمینہ 70 ارب تک پہنچ چکا ہے لیکن منصوبہ اب بھی نامکمل ہے، صرف کمیشن کی خاطر بی آر ٹی کا منصوبہ شروع کیا گیا، بی آر ٹی کیس اوپن ہوگیا تو بڑے بڑوں کے نام آئیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close