خیبر پختونخواہ

خیبرپختونخواکے14اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

چودہ اضلاع میں خالی ہونےوالی بلدیاتی نشستوں پرضمنی انتخابات کےلیے پولنگ جاری ہے ووٹرزکی کی بڑی تعداد حق رائے دہی کا استعمال کر رہی ہے۔

صوبہ بھر میں تین ڈسٹرکٹ،ایک ٹاون کونسل،بیس جنرل کونسلر،گیارہ یوتھ اور ایک کسان کونسلر کی نشست نمائندوں کاا نتخاب ہوگا،جبکہ چھتیس نشستوں کےلیے ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ سولہ ہزار ہے۔

ایبٹ آباد میں بھی بلدیاتی انتخابات کے ضلع کونسل کی خالی نشست پر پولنگ کا سلسلہ جاری ہے جہاں مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی اور تحریک صوبہ ہزارہ کے درمیان کانٹے کا مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

ایبٹ آباد میں خالی ہونےوالی نشستوں کےلیے تیرہ پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ پولنگ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بنوں کے یونین کونسل گڑھی شیراحمد میں ہونےوالے جنرل کونسل کی نشست پر ضمنی الیکشن میں افسر نامی امیدواربلامقابلہ منتخب ہو گیا،الیکشن کمیشن نےنوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close