خیبر پختونخواہ

جنگ گروپ کے ڈائریکٹر کوآرڈینیشن پشاور سے اغوا

اُن کے اغوا کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

جنگ گروپ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بدھ کی شب رات تین بجے کے قریب عابد عبداللہ پشاور کے علاقے حیات آباد میں جنگ کے پریس سے نکل کر ہوٹل جا ہے تھے کہ چھ سے آٹھ مسلح افراد نے انھیں یرغمال بنایا۔

عابد عبداللہ کا تعلق لاہور سے تھا اور جنگ گروپ کے مطابق انھیں لاہور سے پشاور پہنچنے ایک ہی دن ہوا تھا کے نامعلوم افراد نے انھیں اغوا کر کیا۔

عابد عبداللہ کے ڈرائیور ظفر حسین نے پولیس کو بتایا کہ حملہ آور دو گاڑیوں میں سوار تھے اور حیات آباد کے علاقے میں انھیں روکا اور تین افراد گاڑی میں بیٹھ گئے۔

حیات آباد پولیس کو دیے گئے ڈرائیور کے بیان کے مطابق اغوا کاروں نے ایک مقام جا کر گاڑی رکوائی اور عابد اللہ کو اپنے ساتھ لے گئے، اغوا کار عابد عبداللہ اور ڈرائیور کا موبائل فون بھی لے گئے۔

پولیس نے ڈرائیور کے بیان کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف عابد عبداللہ کے اغوا کی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

جنگ گروپ کے مطابق خیبر پختوانخوا کے آئی جی ناصر خان درانی کا کہنا ہے کہ اس مقدمے کی تفتیش سینیئر پولیس افسران کر رہے ہیں اور توقع ہے کہ جلد عابد عبداللہ کو بازیاب کروا لیا جائے گا۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب کسی صحافی یا صحافتی اداروں سے وابستہ افراد کو اغوا کیا گیا ہے۔ ماضی میں بھی کوئٹہ، پشاور اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں صحافیوں کے اغوا کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close