خیبر پختونخواہ

احتساب کمیشن میں ترامیم پر ڈی جی نے استعفیٰ دے دیا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل احتساب کمیشن خیبرپختونخوا جنرل (ر) حامد خان نےاپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق ڈی جی احتساب کمیشن نے اپنا استعفٰی گورنر خیبر پختونخواہ کو بھجوا دیا ہےتاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ احتساب کمیشن میں ہونے والی ترامیم سے متفق نہیں تھے اور انہیں اس پر شدید تخفظات تھے ،ذرائع نے مزید کہا کہ جنرل (ر) حامد خان نےاعلیؒ حکام کو  اپنے تخفظات سے آگاہ کر دیا تھا مگر اس کے باوجو د انکے اعتراخات کو دور نہیں کیا گیا۔

ذرائع نے بتاہا کہ ڈی جی احتساب کمیشن کو تحفطات تھے کہ ان ترامیم کے باعث احتساب عمل میں رکاوٹیں پیدا ہونگی تاہم ترامیم پر نظر ثانی کی جائے۔ اس حوالے سےنجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے احتساب کا ایک بہت اچھا،آزاد اور خود مختارادارہ بنایا اور کہا کہ کرپشن کرنے والوں کو پکڑو، مگر اب پکڑنے نہیں دیا جا رہا اس لئے استعفیٰ دے رہا ہوں،آج کے بعد ڈی جی نیب نہیں رہوں گا ۔’’عمران خان پہلے کہتے تھے کرپشن کرنے والوں کو پکڑو جب پکڑنے لگے تو اب پکڑنے نہیں دیا جا رہا‘‘۔ کے پی کے حکومت نے نیب کے آئین میں تبدیلی کر کے اسے غیر موثر بنا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا جا رہا ہے کہ وائٹ کالر کرائم کی 30دن میں تحقیق کرو ،نہیں ہو سکتی تو اس بندے کو کلین چٹ دے دو  ، 30دن میں تحقیقات کے کیسے مکمل ہو سکتی ہیں ؟ جنرل (ر)حامد خان نے کہا کہ جب کسی کے خلاف تحقیقات ہوتی ہیں تو کافی چیزیں نکلتی ہیں جن کی تحقیقات میں وقت لگتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close