خیبر پختونخواہ

کرپٹ وزیراعظم کو وزیراعظم نہیں مانتا : عمران خان

پشاور: تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ وزیراعظم کو نہیں مانتا آج کے اجلاس میں کوئی نئی بات نہیں ہونے والی ۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن اس لئے بلایا گیا کہ کشمیر ایشو پر سب کو ایک ہونا حالانکہ کشمیریوں پر ہونے والے ظلم پر ساری پارٹیز اور حکومت کی مشترکہ قرار داد آچکی ہےآج کے اجلاس میں کوئی نئی بات نہیں ہونے والی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ میں ایک کرپٹ اورمجرم وزیراعظم کو وزیراعظم نہیں مانتا ،ن لیگ کے جتنے ارکان اسمبلی میں بیٹھے ہیں ان کو پتہ ہے کہ نوازشریف نے کرپشن کی ہے لیکن انہیں ضمیر نہیں جھنجھوڑتا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو مستعفی ہوکر احتساب کیلئے پیش ہونا ہوگا اوراب وقت آگیا ہے کہ قوم بھی نوازشریف سے احتساب مانگے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان قرضوں کی دلدل میں دھنستا جارہا ہے ملک کا کوئی ادارہ کام نہیں کررہا سی پیک پر وزیراعظم کو تینوں صوبوں کو اکٹھا کرنا چاہیے تھا ۔

عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم صوبوں کے خدشات دور کرنے کی بجائے لندن چلے جاتے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close