جنرل راحیل شریف کا ایبٹ آباد میں پی ایم-4 پاک کا افتتاح
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملٹری اکیڈمی کا کول کا دورہ کیا اور ایبٹ آباد میں پی ایم-4 کا افتتاح کیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ملٹری اکیڈمی پہنچےتوکمانڈنٹ پی ایم اے کاکول نے اُن کا پُرتپاک استقبال کیا اپنے دورہ ایبٹ آباد میں آرمی چیف نے پی ایم اے-4 پاک کا افتتاح کیا۔
کمانڈنٹ پی ایم اے کاکول نے اس موقع پر جنرل راحیل شریف کو پی ایم اے-4 پاک میں جاری ترقیاتی کاموں پربریفنگ دی اور اس حوالے سے طے کی جانے والی منصوبہ بندی سے آگا ہ کیا۔
قبل ازیں آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر سیکٹر میں جوانوں سے ملاقات کے دوران جوانوں کے عزم و ہمت کوسراہا اور ملکی سالمیت اور سرحدوں کی حفاطت کے لیے ہر دم مستعد رہنے پرخراج تحسین پیش کیا۔
آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں کو پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کے حوالے سے مفید مشورے بھی دیے اور اُن کے جذبہ حب الوطنی سے سرشار احساسات رکھنے پر شاباشی دی۔
واضح رہے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کے بعد آرمی چیف کے لائن آف کنٹرول پر دورے میں تیزی آگئی ہیں وہ اگلے مورچوں پر پہمچ کر جوانوں کی ہمت افزائی کر رہے ہیں۔